5 اکتوبر 2012 - 20:30

امریکہ کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ فوجی حملہ امریکہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا –

ابنا: سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ریاست ورجینیا میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران پر حملے کو امریکہ کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کو متاثر کر سکتا ہے –رپورٹ کے مطابق رابرٹ گیٹس نے مزید کہا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ کسی بھی صورت درست نہیں ہوگا اور ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے سفارتی کوششوں کا طریقہ کار ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔سابق امریکی وزیردفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے امریکہ یا اسرائیلی فوج کے کسی بھی حملے کی صورت میں امریکی سفارتی کوششیں خطرے میں پڑ جائیں گی، خصوصاً مشرق وسطیٰ میں امریکی کردار آئندہ کئی سالوں تک کے لئے شدید متاثر ہو گا۔

.....

/169