3 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس چیف جنرل اسماعیل احمدی مقدم نے کہا ہے کہ ایران پرامن اور مستحکم ترین ملک ہے ۔

ابنا: اسماعیل احمدی مقدم نے پولیس فورس کے ساتھ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پرحاضری اور آپ کے ساتھ تجدید عہد کے موقع پر کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران میں ہرجگہ امن قائم ہے اور یہ کامیابی ، سپاہ پاسداران ، وزارت انٹلیجنس اور پولیس کی محنت سے حاصل ہوئي ہے ۔ جنرل احمدی مقدم نے کہا کہ ایسے عالم میں جب کہ ایران کے اطراف عدم استحکام، منشیات کی پیداوار، غیر ملکی فوجیوں اور مغربی جاسوسوں کی موجودگي نیز سائبر سطح پر خطرے بڑھ گئے ہیں ایران پولیس نے بھر پور طرح سے ملک میں امن واستحکام قائم کرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے ملک میں ہرجگہ امن قائم ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے  پولیس چيف نے کہا کہ ایران کی پنچانوے فیصد سرحدوں سے دہشتگرد اور منشیات کے اسمگلر کاروائيان انجام نہیں دے سکتے اور سرحدی علاقوں کے عوام سکون و چین کی زندگي گذار رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پولیس فورس نے ہفتہ پولیس کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پرحاضری دی ہے ۔ 

.....

/169