1 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ نے حکومت پاکستان سے کہا ہےکہ افغانستان کے مشرقی علاقوں پر راکٹ حملوں کو بند کرائيں۔

ابنا: افغانستان کے وزیر دفاع بسم اللہ محمدی اور وزیر داخلہ مجتبی پتنگ نے کہا کہ صدر کرزئي نے انہیں ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ صوبہ ننگرہار میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے کر گشتاہ اورلعل پور پر پاکستان کے راکٹ حملوں کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔ اس سے قبل یہ رپورٹ ملی تھی کہ شہر جلال  آباد کے عمائدین نے پاکستان کے راکٹ حملوں کے بارے میں صوبہ ننگرہار کے حکام کے ساتھ مذاکرات کئے تھے ۔ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لعل پور ضلع سے پانچ سو افراد پاکستان کے راکٹ حملوں کی بنا پر گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ادھر پاکستانی فوج نے سرحدی علاقے گشتاہ کے باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی دوسری جگہ منتقل ہوجائيں۔

.....

/169