ابنا: فرانس پريس نے برسلز سے رپورٹ دي ہے کہ يورپ کے ادارہ شماريات، يورو اسٹيٹ نے پير کے روز اعلان کيا ہے کہ يورو زون ميں فعال افرادي قوت ميں بے روز گاري کي شرح گزشتہ اگست کے مہينے ميں گيارہ اعشاريہ چار فيصد ريکارڈ کي گئي -يورو اسٹيٹ کے مطابق يورو زون ميں بے روز گار افراد کي تعداد اٹھارہ ملين ايک لاکھ نناوے فيصد ہوگئي ہے -يورپي يونين کے رکن ملکوں ميں سب سے کم بے روزگاري کي شرح ساڑھے چار فيصد آسٹريا ميں ريکارڈ کي گئي -اس کے بعد لکزمبرگ ميں پانچ اعشاريہ دو فيصد ، ہالينڈ ميں پانچ اعشاريہ تين فيصد اور جرمني ميں ساڑھے پانچ فيصد ريکارڈ کي گئي-يورو اسٹيٹ رپورٹ کے مطابق يورو زون ميں سب سے زيادہ بے روز گاري اسپين ميں ہے جہاں پچيس اعشاريہ ايک فيصد فعال افرادي قوت بے روز گار ہے- اسپين کے بعد يونان کا نمبر آتا ہے جہاں فعال افرادي قوت کي بے روزگاري کي شرح چوبيس اعشاريہ چار فيصد تک پہنچ چکي ہے –بتايا جاتا ہے کہ يونان اور اسپين ميں ہر دو ميں سے ايک نوجوان بے روزگار ہے ، يونان ميں پچيس سال سے کم عمر کے پچپن فيصد اور اسپين ميں پچيس سال سے کم عمر کے باون فيصد نوجوان بے روزگار ہيں......
/169