ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبۂ خوست کے مقامی حکام نے اعلان کیا کہ ایک خودکش حملہ آور نے آج غیرملکی اور افغان فوجیوں کے مشترکہ قافلے کے راستے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں تین غیرملکی فوجی ، چار افغان پولیس اور 7 عام شہری ہلاک ہوگئے – نیٹو ذرائع کے مطابق اس حملے میں ایک افغان مترجم بھی ہلاک ہوگیا –رپورٹ کے مطابق خوست کے پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہلاک ہونیوالوں میں اس صوبے کا ایک اعلی پولیس افسر بھی شامل ہے –ادھر طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس میں 8 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے-
.....
/169