30 ستمبر 2012 - 20:30

ثقافت و اسلامی رابطوں کے ادارے کے سربراہ محمد باقر خرمشاد نے ادیان الھی کے مقدسات کی توہین کا سد باب کرنے کے لئے موثراقدامات کئے جائيں ۔

ابنا: ثقافت و اسلامی رابطوں کے ادارے کے سربراہ نے یونسکو، اسلامی تعاون تنظیم کے ثقافتی ادارے آئيسسکو، اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے سربراہوں کے نام الگ الگ خطوط میں کہا ہے ادیان الھی کی توہین کا سد باب کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائيں۔ محمد باقر خرمشاد نے امریکہ کی اسلام مخلاف توہین آمیز فلم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ دینی اور انسانی اقدار اور عقائد کی توہین کا سدباب کرنے کے لئے جو آزادی بیان کے بہانے انجام پارہی ہے موثر اقدامات کریں اور دینی مقدسات کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے ہرطرح کی سازشوں اور حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدام کریں ۔ محمد باقر خرمشاد نے دینی اور مذہبی مقدسات کی توہین کو روکنے میں اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کی ناتوانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کرنے کے لئے ساری دنیا میں عوام کے مظاہروں سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ادیان الھی کی توہین کرنے والوں کی سازشیں بڑی گہری ہیں اور ان واقعات کو روکنے میں عالمی ادارے بروقت اقدام کرنے میں ناتواں ہیں ۔ محمد باقر خرمشادنے کہا کہ ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی ، ادیان الھی کی توہین کا سدباب کرنے کے لئے عالمی اداروں سے تعاون کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔ 

.....

/169