29 ستمبر 2012 - 20:30

گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکوں کے خلاف دنيا بھر ميں مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -شان رسالت ميں توہين آميز فلم کے خلاف امريکي رياست ميشيگان ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے مظاہرہ کيا –

ابنا: رياست ميشيگان کے شہر ڈيٹورائٹ ميں لوگوں نے سڑکوں پر نکل  کر شان رسالت ميں تيار کي گئي امريکي و صہيوني فلم اور فرانس کے جريدے ميں شائع کئے گئے توہين آميز خاکوں کے خلاف اپنے شديد غم وغصے کا اظہار کيا –مظاہرين نے مغربي ملکوں ميں اسلاموفوبيا کو ہواديئے جانے کے اقدامات کي بھي مذمت کي -  اسي کے ساتھ ايران کے دارالحکومت تہران ميں اسکولوں اور کالجوں کي طالبات نے توہين رسالت کے خلاف مظاہرہ کيا اور گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکوں کے ذمہ داروں کو سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا –ادھر بنگلا ديش کے دارالحکومت ڈھاکہ ميں بھي لوگوں نے بڑي تعداد ميں ايک بار پھر اسلام مخالف امريکي  و صہیوني فلم کے خلاف احتجاج کيا –ہزاروں کي تعداد ميں بنگلہ ديشي عوام نے اس مظاہرے ميں شرکت کي اور فلم بنانے والوں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا  - پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سميت ملک کے مختلف شہروں ميں توہين رسالت کے خلاف مظاہرے بدستور جاري ہيں.

.....

/169