29 ستمبر 2012 - 20:30

روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب، شام میں لیبیا کی غلطی کا دوبارہ ارتکاب نہ کرے ۔

ابنا: روس کے نائب وزیر اعظم نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بلاوجہ کے تشدد میں گرفتار ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں امریکہ کے حمایت یافتہ لوگوں کے ہاتھوں ہی امریکی سفیر مارا گيا ہے ۔ ادھر روس کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت سے عالمی امن تباہ ہوجائے گا۔ سرگئي ریابکوف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے دائرہ کارسے ہٹ کر شام کے مسئلے کو حل کرنا نہایت نقصان دہ ثابت  ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شام کا بحران صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ دہشتگردوں نے شام کے تاریخي اور سیاحتی مقامات کو تباہ کرنا شروع کردیاہے ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے گذشتہ روز حلب کے تاریخی بازار پرحملہ کرکے سیکڑوں دکانوں کونذر آتش کردیا ۔ حلب کے تاریخی بازار کو یونسکو میں رجسٹر کیا گيا ہے۔ .....

/169