ابنا: جمعہ کی رات منامہ کے مغرب میں واقع "صدد" گاؤں میں پر امن احتجاجی مظاہرے میں شریک بحرینی نوجوان " علی حسین نعمه" سیکوریٹی فورسز کی فائرنگ میں شہید ہوگیا –اس بحرینی نوجوان کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی مشتعل مظاہرین نے آج صبح سڑکیں بلاک کرکے پولیس کے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا –بحرین کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے دعوی کیا ہے کہ سیکوریٹی فورسز کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کے بعد پولیس نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں حسین نعمه شہید ہوگیا جبکہ مقامی افراد نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے احتجاجیوں کے راستے میں گھات لگا کر ان پر فائرنگ کی ہے -









.......
/169