ابنا: زيمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ليبيا ميں نيٹو کا فوجي تسلط اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ نيٹو کے ممبر ممالک گويا يہ سمجھتے ہيں کہ وہ دنيا کے سب سے زيادہ طاقتور ممالک ہيں اور جہاں چاہيں فوجي کاروائي کرسکتے ہيں -رابرٹ موگابے نے نيٹو پر کھل کر تنقيد کرتے ہوئے کہاکہ نيٹو نے سلامتي کونسل کي قرار داد کي بنياد پر ليبيا ميں فوجي مداخلت کي جب کہ روس چين اور ديگر ممالک کا کہنا ہے کہ نيٹو نے ان حدود سے تجاوز کيا ہے جن کا تعين سلامتي کونسل کي قرار داد ميں کيا گيا تھا -زيمبابوے کے صدر نے کہا کہ سلامتي کونسل نے تنازعات کو پرامن طريقے سے حل کئے جانے کي کوششوں کو نظر انداز کيا ہے اور اس وقت دنيا کے بہت سے ملکوں کو سلامتي کونسل کي جانب سے عائد کردہ پابنديوں کاسامنا ہے- انہوں نے کہا کہ سلامتي کونسل ميں دوسرے ملکوں پر جنگ مسلط کرنے اور پابندياں عائد کرنے کي بھوک ختم نہيں ہورہي ہے....../169
27 ستمبر 2012 - 20:30
News ID: 351928
زيمبابوے کے صدر نے ليبيا ميں نيٹو کےمشن پر تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اور پابنديوں کے تعلق سےاقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کي ہوس پوري نہيں ہورہي ہے -