ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی اس ملک کے غیورعوام نے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران گستاخانہ فلم کے خلاف زبردست نعرے لگاۓ۔ادھر ہندوستان میں بھی رسول اسلام حضرت محمدمصطفی (ص)کی شان اقدس میں ہونے والی توہین کے خلاف احتجاج اور مزمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں عاشقان رسول (ص)سراپا احتجاج ہیں اوراس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کی طرح وکلاءبھی میدان میں نکل آۓ ہیں اور
گستاخانہ فلم کے خلاف راول پنڈی اسلام آباد کے وکلاء کی ریلی نے پارلے منٹ کے سامنے زبردست احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے وہیں نماز جمعہ ادا کی اور اس کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے شاہراہ جمہوریت پر جاکر احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین کی پولیس سے معمولی ہاتھا پائی بھی ہوئی، مظاہرین پھر ڈپلومیٹک انکلیو کے سعودی گیٹ کے سامنے جمع ہوئے اور حفاظتی باڑ کے دوسری طرف موجود امریکی سفارتی اہلکار کو مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔
.....
/169