26 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل عزت ا۔۔۔۔ ضرغامی نے دہشتگردون کی جانب سے شام میں پریس ٹی وی کے رپورٹر مایا ناصر کو شہید کرنے کی شدید مذمت کی-

ابنا: ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل عزت ا۔۔۔۔ ضرغامی نے اس سلسلے میں جاری کردہ اپنے پیغام میں دہشتگردوں کی جانب سے شام میں پریس ٹی وی کے رپورٹر مایا ناصر کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو شام کے حالات کے بارے میں صحیح اطلاعات فراہم کرنے کے مخالف عناصر نےجو کہ آزاد میڈیا رپورٹنگ کے نعرے لگاتے ہیں اس دہشتگردانہ اقدام کا ارتکاب کرتے ہوئے پریس ٹی وی کے رپورٹر " مایا ناصر" کوشہید کردیا –
پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک ہی مہینے میں دوسری بار دمشق میں پریس ٹی وی اور العالم کے نمائندہ دفتر کے ڈائرکٹر حسین مرتضی پر قاتلانہ حملہ کیا تاکہ شام کے حالات کے بارے میں حقايق پر مبنی اطلاعات فراہم کرنے کا سلسلہ بند ہوجائے
جناب عزت ا۔۔۔۔ ضرغامی نے اپنے اس پیغام میں تاکید کی کہ عالمی سامراج کے مدّ مقابل مزاحمتی محاذ کی آواز کودبایا نہیں جا سکتا-
واضح رہے کہ شام میں گذشتہ روز  دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پریس ٹی وی کے رپورٹر مایا ناصر کو شہید  اور دمشق میں پریس ٹی وی اور العالم کے نمائندہ دفتر کے ڈائرکٹر حسین مرتضی کو زخمی کردیا -

.....

/169