ابنا: گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکوں کے خلاف پوري دنيا ميں مسلمان عوام کي جانب سے غم و غصے کے اظہار کا سلسلہ جاري ہے –ايران ، پاکستان، ہندوستان، بنگلاديش، مليشيا، انڈونيشيا، عراق ، لبنان ، ترکي اور وسطي ايشيا کے مختلف ملکوں ميں مسلمان عوام کي جانب سے توہين رسالت کي مذمت ميں مظاہروں کا سلسہ جاري ہے -اسي کے ساتھ ماسکو سے موصولہ رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ روسي پارليمنٹ ڈيوما مذہبي اقدار و مقدسات کي توہين کو قابل تعزير جرم قرار دينے پر غور کررہي ہے –اس رپورٹ کے مطابق روسي پارليمنٹ ميں اس تعلق سے بہت جلد ايک بل پيش کيا جائے گا جس ميں لوگوں کے مذہبي مقدسات کي توہين پر قيد اور سنگين جرمانے کي سزا تجويز کي گئي ہے –ادھر برازيل کي ايک عدالت نے گستاخانہ فلم پر پابندي لگادي ہے –ہمارے نمائندے کے مطابق برازيل کي رياست ساؤپاؤلو کي عدالت نے منگل کے روز اپنے ايک فيصلے ميں کہا ہے کہ گستاخانہ فلم ديني تفريق اور امتياز کو ہوا ديتي ہے –عدالت نے فلم کو ممنوع اور اس کي نمائش کو غير قانوني قرار ديتے ہوئے يوٹيوب کو دس دن کي مہلت دي ہے کہ اپني سائٹ سے اس فلم کو ہٹادے –قابل ذکر ہے کہ برازيل کي اسلامي انجمن نے گستاخانہ فلم کے خلاف عدالت ميں شکايت کي تھي اور کہا تھا کہ اس فلم کو دکھانا آزادي اديان کي خلاف ورزي ہے -
.......
/169