24 ستمبر 2012 - 20:30

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تنظیم شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا دفتر قائم رکھے گي اور سرگرمیاں بھی جاری رکھے گي۔

ابنا: فوزی برھوم نے شام میں حماس کے دفتر بند کئےجانے کےبارے میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دمشق میں حماس کا دفتر باقی رہے گا اور حماس کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گي۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو تجربے کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے تنظیم کے اندرونی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی انتخابات سے حماس کے اقدار اور موقف میں کسی طرح کا فرق نہیں آئے گا اور نہ ہی اس کے کردار پر اثر انداز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حماس صہیونی ریاست سے مذاکرات نہيں کرے گي اور نہ ہی اسے تسلیم کرے گي کیونکہ جانتی ہےکہ مذاکرات سے صہیونیوں کا ھدف ارض فلسطین پر اپنے ناجائز قبضے کو قانونی جواز دینا ہے۔ یاد رہے حماس صہیونی ریاست کے خلاف جاری مزاحمت میں سب سے آگے آگے ہے۔

.....

/169