23 ستمبر 2012 - 20:30

گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکوں کے خلاف پوري دنيا ميں مسلمانوں کے احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: توہين رسالت کے خلاف دنيا کے مختلف ملکوں ميں مسلمان عوام کے احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے –اسي سلسلے ميں ايران کي يونيورسٹيوں اورديني تعليمي مراکز کے طلباء نے   اتوار کي شام  تہران ميں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے ايک بڑا احتجاجي مظاہرہ کرکے فرانسيسي جريدے شارلي ايبدو ميں توہين آميز خاکوں  کي اشاعت کي سخت الفاظ ميں مذمت کي اور اپنے بيان ميں زور دے کر کہا کہ پيغمبر اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں اہانت سے پيغمبر امن و آشتي کے عظيم الشان مقام و منزلت ميں کسي بھي طرح کي کوئي کمي نہيں آسکتي - مظاہرے کے شرکاء نے اپنے بيان ميں مغربي ملکوں کے حکام کو خبردار کيا کہ اس طرح کے گھناؤنے اقدامات کا سلسلہ جاري رہنے کي صورت ميں خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہيں-  لبنان ميں بھي حزب اللہ کي دعوت پر توہين رسالت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے- لبنان کے مشرقي علاقے حرمل ميں  حزب اللہ کي دعوت پر ہزاروں لوگوں نے مظاہرے کرکے توہين رسالت کي مذمت کي - لبنان ميں توہين رسالت کے خلاف حزب اللہ کي دعوت پر مظاہروں کا يہ چھٹا دن تھا - اس سے پہلے بھي لبنان کے  مختلف علاقوں ميں توہين رسالت کے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے ہوچکے ہيں –حزب اللہ کے سربراہ سيد حسن نصراللہ نے سولہ ستمبر کو مسلمانوں سے اپيل کي تھي کہ توہين رسالت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں -   ترکي ميں بھي  توہين رسالت کے خلاف مسلمان عوام کے احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے - استنبول ميں اتوار کي رات بارہ بجے کے بعد تک مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا اور مشتعمل ہجوم نے فرانسيسي قونصل خانے پر بوتليں اور مرغي کے انڈے پھينکے –اس موقع پر مظاہرين نے اللہ و اکبر  اور لبيک يا رسول اللہ کے نعرے لگائے اور مطالبہ کيا کہ توہين آميز فلم اور خاکے بنانے اور شائع کرنے والوں کو ‎سزا دي جائے - رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے استنبول مين فرانسيسي قونصل خانے کے سامنے احتجاجي دھرنا ديا اور پوليس نے انہيں منتشر کرنے کے لئے مرچوں کا اسپرے استعمال کيا-   افغانستان ميں بھي توہين رسالت کے خلاف مظاہروں ميں روز بروز وسعت آتي جارہي ہے - پير کے روز بھي افغانستان کے مختلف شہروں ميں مسلمان عوام نے احتجاجي مظاہرے کئے - پير کو سب سے بڑے احتجاجي مظاہرے مزار شريف ميں ہوئے- مزار شريف ميں مظاہرين نے باراک اوباما کا پتلا اور اسي کے ساتھ امريکا ، فرانس اور صيہوني حکومت کے پرچم نذرآتش کئے –افغان مظاہرين نے اعلان کيا ہے کہ جب تک گستاخانہ فلم اور توہين آميز خاکوں کي اشاعت پر پابندي نہيں لگ جاتي  اور توہين رسالت کے ذمہ داروں کو سزا نہيں مل جاتي، ان کے مظاہرے جاري رہيں گے -  عراق کے مختلف شہروں ميں بھي توہين رسالت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے - عراق کے صوبہ بابل کے ہزاروں لوگوں نے توہين رسالت کے خلاف مظاہروں کے دوران اسلامي ملکوں سے امريکا اور اس کے اتحاديوں کے اقتصادي بائيکاٹ کا مطالبہ کيا- اس موقع پر صوبہ بابل کے گورنر بابل صادق المحنا نے کہا کہ اسلامي اقدار و مقدسات کي توہين کے خلاف مظاہرے جاري رہيں گے - اسي کے ساتھ کربلا، نجف اشرف، کاظمين، صدر سٹي اور بصرے ميں بھي توہين رسالت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -  توہين رسالت کے خلاف مختلف افريقي ملکوں ميں بھي احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے - اسي سلسلے ميں نائيجيريا کے علاقے کاتسينا ميں ہزاروں مسلمانوں نے اپنے مظاہروں ميں توہين رسالت کا سلسلہ فوري طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کيا- نائجيريا کے مسلمانوں نے اسي طرح امريکي صدر باراک اوباما کے پتلے اور امريکا، صيہوني حکومت اور فرانس کے پرچم نذر آتش کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کيا-  ادھر يونان کے دارالحکومت ايتھنز ميں  پوليس نے امريکي اور صہيوني فلم کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں  پر حملہ کرديا اور چاليس مظاہرين کو گرفتارکرليا-خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ پوليس نے مظاہرين پر لاٹھي چارج کيا،  آنسو گيس کے گولے پھينکے، مرچوں کا اسپرے استعمال کيا اور ان پر ربر کي گولياں چلائيں -  فلپائن کے علاقے مندناؤ ميں لوگوں نے بڑي تعداد ميں سڑکوں پر نکل کر  پيغمبر اسلام کي شان ميں گستاخانہ فلم بنانےوالوں کي امريکا اور اسرائيل کي طرف سے کي جارہي حمايت پر امريکا اور اسرائيل کے خلاف شديد احتجاج کي-

.....

/169