ابنا: اس ملاقات میں جناب احمدی نژاد اور بان کی مون نے شام ، فلسطین اورمشرق وسطی کے مسائل سمیت بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا –
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جو اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے نیویارک پہنچ گئے ہیں اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل سے ملاقات میں ناوابستہ تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے بھی انہیں اس تحریک میں شامل ارکان کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا-
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب محمود احمدی نژاد نے ایرانی عوام کی امن پسندی کی علامت کے طور پر اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون کو ایران کے نقشے سے مزیّن ایک قالیچہ بھی پیش کیا-
.....
/169