ابنا: اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے علاقے کے حالات بالخصوص شام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شام کے معاملے پر مسلسل تبادلۂ خیال اور جاری اقدامات کے حوالے سے اسلامی ممالک کے مابین ہماہنگی پر زور دیا –اس ملاقات میں عرب لیگ کے سکرٹری جنرل نبیل العربی نے جناب صالحی کے حالیہ دورۂ مصر کو خوشایند اقدام قراردیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ "نام" پر ایران کی سربراہی کے دوران خطے کے مسائل ومشکلات کے بارے میں صلاح ومشوروں کا سلسلہ جاری رہے -
.....
/169