21 ستمبر 2012 - 20:30

شام کےوزیراینٹیلیجنس عمران الزعبی نےکہاہے کہ حکومت قطرکی جانب سےدہشتگردوں کی حمایت عالمی امن وسیکورٹی کےلئےخطرہ ہے اور قطرکےحکمرانوں نے اس ملک کو شام کوتباہ وبربادرباد کرنےکےمنصبوبےکےلئےدہشتگردوں کاخزانہ بنادیاہے۔

ابنا: عمران الزعبی نےکہاکہ قطرکےحکمراں، شام میں دہشتگردوں کوفنڈفراہم کرکے مشرق وسطی میں صہیونی ریاست کےمنصوبےپرعمل درآمدکررہےہيں۔
شام کےوزیراینٹیلیجنس نےکہاکہ قطرکےساتھ ساتھ سعودی عرب اورترکی شام کےخلاف امریکہ اورصہیونی ریاست کےمنصوبےکےدوسرےحصے کو آگےبڑھارہےہیں۔
عمران الزعبی نے کہاکہ علاقےمیں صہیونی ریاست کےپروجیکٹ کامقصدعلاقےکےتمام ممالک کوکمزورکرنااورکھوکھلی حکومتیں قائم کرناہے۔
شام کےوزیراینٹیلٹیجنس نےشام کی صورت حال کےبارےمیں کہاکہ شام کی موجودہ صورت حال اس وقت بہت بہتر ہوچکی ہے کیونکہ سبھی نےدشمن اوراسے مدد فراہم کےذرائع کوپہچان لیاہے۔
درايں اثناشام کےسرکاری ٹی وی نےرپورٹ دی ہےکہ شام کی مسلح افواج نے ملک کےمختلف علاقوں میں مسلح دہشتگردوں کواپنےحملوں کانشانہ بنایااورانھیں بھاری مالی اورجانی نقصان پہنچایا۔
شامی فوج نےادلب اورحلب میں کاروائی کےدوران دسیوں دہشتگردوں کوہلاک اورگرفتارکرلیا۔
شام کےسیکورٹی اہلکاروں نےترکی سےملحق سرحدی علاقے جسرالشغور سےبیس کلووزنی بم کاپتہ لگاکراسےناکام بنادیا۔

.....

/169