19 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں فوجی میدان میں کسی سے خوف نہیں اور دشمن کو اسکے گھر ہی میں شکست دیں گے –

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کل کہا کہ دشمن ایک جانب ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہاہے اور اقتصادی پابندیاں عائد کرکے یہ کہتا ہے کہ ایرانی عوام مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف یہ دعوی کررہا ہے کہ ایران دنیا میں تنہا ہوگیا ہے - بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے مزید کہا کہ ہم "مقدس دفاع"،شہداء،امامت اور رہبر انقلاب جیسے عظیم سرمایوں کی بدولت ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح آمادہ ہیں اور دشمن کو اسکے گھر میں شکست دیں گے –اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اسلامی مقدسات کے خلاف گستاخی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں انسانی تہذیب اتنی پستی کا شکار ہوگئی ہے کہ ہدف خلقت ۖ کی شان میں گستاخی کرتی ہے اور کیا یہ مغربی تہذیب کے فرسودہ ہونے کی علامت نہیں ہے ؟انہوں نے مزید کہا کہ آج کا انسان ، ماڈرن جاہلیت کا شکار ہوگیا ہے اور ایسی جاہلیت میں وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کا ارتکاب کررہا ہے -

.....

/169