19 ستمبر 2012 - 19:30

کوئٹہ: شہر میں ایک مکان پردستی بم حملے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

ابنا: پولیس کے مطابق، کاسی روڈ کے علاقے شالدرہ میں نامعلوم افراد نے ایک مکان پردستی بم پھینکا جس سے زورداردھماکا ہوا۔

بم پهٹنے سے عاصم تیمور، محمد نبی، غلام نبی ، عبدالغنی، لالہ جان اوراسد خان زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔

حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

.....

/169