19 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اورخارجہ پالیسی کمیشن کےرکن مھدی دواتگری نےکہاہےکہ اسلامی مقدسات کی توہین کاسلسلہ جاری رہنے پرردعمل میں اسلامی تعاون تنظیم کےاجلاس کاانعقادضروری ہوگیاہے۔

ابنا: مھدی دواتگری نےآج کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کوپیغمبراسلام (ص) کی توہین میں جاری ہونےوالےکارٹون اورتوہین آمیز فیلم کےخلاف ہنگامی اجلاس بلاناچاہئے۔دواتگری نے اسلامی تعاون تنظیم کےوزرائےخارجہ کےہنگامی اجلاس کامطالبہ کرتےہوئےتاکیدکی کہ اسلامی ممالک کوچاہئےکہ اسلامی مقدسات کےخلاف مغرب کےتوہین آمیزاقدامات اوراس کاسلسلہ روکنےکےلئےمتحدہ موقف اختیارکریں۔ایرانی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کےرکن نےپیغمبراسلام(ص) کےخلاف توہین آمیزفیلم کومسلمانوں کےلئےایک دھمکی سےتعبیرکرتےہوئےکہاکہ مسلمانوں کوچاہئےکہ مغرب اورصیہونی حکومت کی تفرقہ ڈالنےکی سازشوں سے ہوشیاررہتےہوئےاپنااتحاد برقراررکھیں.

.....

/169