ابنا: ایرانی وزیر خارجہ نے قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی سے ملاقات میں کہا کہ فلسطینی کاز اور مزاحمت کے محاذ کی حمایت کے سلسلے میں ایرانی کی پالیسی ٹھوس ہے اور اس میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔ انہوں نے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں ایران کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے پاس سیکڑوں ایٹمی وار ہیڈز ہونے اور اس حکومت کے بین الاقوامی قوانین کے پابند نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے موجودہ حالات کے بارے میں کہا کہ شام کے بحران کی حقیقی راہ حل غیر ملکی مداخلت کے بغیر متحارب فریقوں کے درمیان سفارتی مذاکرات اور اس ملک کے انتہا پسند گروہوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنا ہے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے بھی اس ملاقات میں علاقائی بحرانوں اور مسائل کے حل میں مدد دینے میں ایران کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ناوابستہ تحریک کی صدارت کا ہونا اس تحریک کے مفادات کے تناظر میں علاقائي اور بین الاقوامی حالات اور تبدیلیوں میں ایران کے زیادہ مؤثر ہونے کے لیے مناسب موقع ہے۔...../169
18 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 349251
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے فلسطینی کاز اور مزاحمت کے محاذ کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔