ابنا: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کل رات اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔ آج بلائے گئے اجلاس میں آئی جی سندھ ،صدر کو کراچی کی صورتحال اور بلدیہ فیکٹری سانحہ اور صوبے میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دیں گے –واضح رہے کہ کراچی میں دہشتگردانہ وارداتوں میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 19 افراد دہشتگردی کی وارداتوں میں مارے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے وزیر داخلہ نے کل کے دو بم دھماکوں کے بعد کہا ہے کہ کراچی میں مزید دہشتگردانہ کاروائیوں کا امکان ہے -...../169
18 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 349249
پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے –