ابنا: پاکستانی حکومت نے اس روز ملک بھر میں عام سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کی وفاقی کابینہ میں آج ایجنڈا ترک کرکے صرف امریکہ کی توہین آمیز فلم کے معاملے پر غور کیا گيا اور یہ بھی طے کیا گيا ہے کہ وزیراعظم جلد اس معاملے پر امریکی سفیر سے بات چیت کریں گے ۔ ادھر امریکی توہین آمیز فلم کے خلاف ساری دنیا میں احتجاج اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا ناصر جعفری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر اسلام مخالف توہین آمیز امریکی فلم ریلیز کی گئي تو ہمارے احتجاج کا طریقہ کچھ اور ہوگا اور ہم صرف مظاہروں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ امریکہ کے لئے زمین تنگ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج ساری دنیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حتمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کی جانے والی امریکی اہانت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
.....
/169