ابنا: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس سے وکلاء کی احتجاجی ریلی نے جناح ایونیو پر مارچ کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف سے سفر کیا۔ ریلی کے شرکاء گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر پولیس کے اضافی دستے تعینات تھے۔ مظاہرین نے ریڈزون میں داخل ہوکر ڈپلومیٹک انکلیو کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا لیکن مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو کے ایک داخلی مقام تک جاپہنچے۔ انہوں نے وہاں لگائے گئے گیٹ کو اکھاڑ دیا لیکن اس سے اگلے مقام پر پولیس نے انہیں روک لیا۔ مظاہرین نے احتجاج جاری رکھااورمقررین کے خطاب کے بعدواپس چلے گئے۔
.....
/169