ابنا:سینکڑوں افغان عوام نے آج صبح امریکی سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے –ادھر افغانستان میں انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے امریکہ میں پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بیان سے صحیح معنی میں استفادہ کرنا چاہیئے اور یہ غلط ہے کہ آزادی بیان کے بہانے دوسروں کی مذہبی ،ثقافتی اور قومی مقدسات پر توہین کی جا سکتی ہے – اس کمیشن نے اپنے بیان میں امریکی – صہیونی ایجنٹوں کی گستاخی کے خلاف ردعمل پر افغان عوام کی قدردانی کی -...../169
16 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348531
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سینکڑوں افغان عوام نے گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا –