16 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان کے صنعتی اور تجارتی شہر کراچی میں توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف مظاہر کرنے والوں پر پولیس نے فائرنگ کردی.

ابنا: سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین امریکہ میں بنای جانے والی توہیں آمیز فلم کے خلاف کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ پولیس ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں توہین رسالت کے خلاف مظاہرہ کرنے والا ایک شخص شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔ مظاہرین امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور فلم میکر کو پھانسی دو کے نعرے لگار ہے تھے۔ یہ مظاہرے مجلس وحدت مسلمین کی اپیل کئے گئے- پاکستان کے مسلمانوں میں امریکہ میں بنائی جانے والی توہین آمیز فلم کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور پاکستان کے عوام امریکی سفیر کو بے دخل کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں.
.......
/169