16 ستمبر 2012 - 19:30

دسيوں ہزار روسي شہريوں نے ماسکو مين مظاہرے کرکے ملک ميں قبل از وقت صدارتي انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کيا ہے۔

ابنا: ايتارتاس نيوز ايجنسي کے مطابق سنيچر  کي شام  چاليس ہزار کے قريب لوگ دارالحکومت ماسکو کي سڑکوں پرآئے اور انہوں نے ايک قرار داد کے ذريعے حکومت سے اپنے سياسي اور سماجي مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کيا۔ مظاہرين نے اس قرار داد ميں صدر ولادي مير پوتن پر جاہ طلبي، سياسي مخالفين کو ٹھکانے لگانے،عوام  پر دباؤ بڑھانے اور سماج مخالف پاليسياں اپنانے کا الزام لگايا۔ اس قرار داد ميں يہ بات زور ديکر کہي گئي ہے کہ حکومت کے خلاف پرامن جدوجہد کے تمام راستے اپنائے جائيں گے۔ روسي حکومت کے مخالفين نے غير قانوني عہديداروں کے استعفے، سياسي قيديوں کي فوري رہائي، سياسي اصلاحات کے اعلان اور ملک ميں قبل از وقت صدارتي اور پارليماني انتخابات کرائے جانے کا بھي مطالبہ کيا ہے۔ روسي پوليس نے اتوار کے روز غير قانوني طور پر مظاہرہ کرنے کے الزام ميں چودہ افراد کو ماسکو کے  ايک علاقے  سے گرفتار کرلياہے۔...../169