گورڈن ڈاف نے سحر عالمی نیٹ ورک کی انگریزی سروس پر گيارہ ستمبر کے واقعات کے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک میں عالمی تجارتی مراکز کی عمارتوں کو منہدم کرنے کےلئے فوری طور پر عمل کرنے والے چھوٹے ایٹم بم استعمال کئے گئے تھے جن سے یہ عمارتیں مکمل طرح سے تباہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معلومات کو ہرگز نشر نہیں کیا گيا اور لوگ ان سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ انیس عربوں کا امریکی طیاروں کا اغوا کرنا ماہرین کی سمجھ سے بالا تر ہے اور یہ بات کوئي باور نہیں کرسکتا کہ جن لوگوں نے ٹریننگ نہ لی ہو وہ کسطرح سے طیارے اغوا کرکے عمارتوں سے ٹکراسکتے ہیں۔ انہوں نے پنٹاگوں کی عمارت کے بارے میں بھی کہا کہ اس عمارت پر میزائل لگے ہیں کیونکہ کوئي بھی طیارہ پنٹاگوں کی عمارت سے ٹکرانہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جارج واشنگٹن پل پر بھی کسی طرح کا دھماکہ نہیں ہوا تھا۔...../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348324
امریکی اخبار ویٹرین ٹوڈے کے ایڈیٹر ان چیف نے کہا ہے کہ گيارہ ستمبر دوہزار ایک کے واقعات کے شبہے میں ایک سو بیس صہیونیوں کو گرفتار کیاگیا تھا لیکن عدالتوں نے اس مسئلے کی کبھی پیروی نہیں کی۔