15 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزہ ہای علمیہ کے طلاب اور اساتذہ نے قم المقدسہ میں مدرسہ علمیہ فیضیہ میں جمع ہوکر پیغمبر اسلامۖ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی امریکی فلم کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے اس حوالے سے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا ۔

ابنا: ایران بھر کے علما‎‏‍‌‎ۓ کرام نے اس امریکی فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ اس موقع پر ایران کی مجلس خبرگان کے رکن آیت ا۔۔۔۔ سید احمد خاتمی نے دینی مدارس کے طلباء اور اساتذہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مسلمان قوموں کو چاہیئے کہ عالمی سامراج کی اسلام مخالف اہانتوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں ۔آیت ا۔۔۔۔ خاتمی نے اسی طرح تاکید کی کہ اسلامی حکومتیں بھی اپنی قوموں سے الہام لیتے ہوۓ اب بیدار ہوجائیں اور اسلامی مقدسات کی توہین کے مقابلے میں اپنا ردعمل ظاہرکریں ۔......./169