ابنا: فلسطین الیوم نیوز کے مطابق نیو یارک ٹائمز سے وابستہ صحافیوں ڈیوڈ رمنیک اور بیل کلر نے صہیونی وزیر اعظم کو دیوانہ قرادیتے ہوئے کہا ہے نیتن یاہو پاگل ہوچکا ہے کیونکہ وہ ایسے کام کرنا چاہتا ہے جس سے اسرائيل تباہ ہوجائے گا۔ ان دوامریکی صحافیوں نے صہیونی ریاست کی جانب سے صدارتی نامزد میٹ رامنی کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیتن یاھو اور رامنی دیوانوں کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں اور ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ بناکر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے نیتن یاھو کو صہیونی ریاست کا سب سے زیادہ انتہا پسند وزیراعظم قراردیا اور کہاکہ نیتن یاھو کی وجہ سے اسرائيل الگ تھلک ہورہا ہے ۔ ............../169
12 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347410
امریکہ کے دو صحافیوں نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو کو دیوانہ قراردیا ہے۔