12 ستمبر 2012 - 19:30

پيغمبر اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں اہانت آميز امريکي فلم کے خلاف دنيا کے مختلف ملکوں ميں عوام کے شديد مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے.

ابنا: النيل ٹيلي ويژن چينل کے مطابق قاہرہ ميں منگل  سے شروع ہونےوالے احتجاجي مظاہرے شدت اختيار کرتے جارہے ہيں اور مظاہرين و سيکورٹي اہلکاروں کے درميان جھڑپ ميں بارہ سيکورٹي اہلکار زخمي ہوگئے ہيں جن ميں ايک اعلي افسر بھي شامل ہے –مصري مظاہرين نے قاہرہ ميں امريکي سفارتخانے کے اطراف کي سڑک قصر العيني پر پوليس کي ايک گاڑي کو آگ لگادي- مصر کي وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس علاقے ميں ہونےوالي جھڑپ ميں متعدد مظاہرين بھي زخمي ہوئے ہيں –    ادھر يمن کے دارالحکومت صنعا ميں بھي مظاہرين نے امريکي فلم پر احتجاج کرتے ہوئے امريکي سفارتخانے پر قبضہ کرليا ہے-مظاہرين نے امريکي سفارتخانے ميں تعينات سيکورٹي شعبے کي کھڑکيوں کو توڑ ديا اور اس کي ديواروں پر چڑھ گئے- مظاہرين نے سفارتخانے کي عمارت سے امريکي پر چم اتار کے اس کو نذر آتش کرديا- اطلاعات ہيں کہ سيکورٹي اہلکاروں کي فائرنگ سے کچھ مظاہرين جاں بحق يا زخمي بھي ہوئے ہيں –يمني مظاہرين نے صنعا ميں امريکي سفارتخانے کا محاصرہ کررکھا ہے -  يمن کے عوام اپنے احتجاجي مظاہروں کے دوران حکومت سے مطالبہ کررہے ہيں کہ وہ امريکي سفير کو ملک سے نکال باہر کرے - يمن کے صوبہ صعدہ ميں بھي ہزاروں کي تعداد ميں الحوثي قبائيليوں نے احتجاجي مظاہرہ کرکے پيغمبر اسلام کي شان ميں امريکا ميں توہين آميز فلم بنائے جانے کي مذمت کي اور کہا کہ امريکي حکومت اسلام اور مسلمانوں کي دشمن ہے- يمني عوام نے کہا ہے کہ امريکي اور اسرائيلي مصنوعات کا با‏ئيکاٹ کيا جائے –پاکستان ميں بھي مختلف شہروں ميں احتاجي مظاہرے ہوئے ہيں-نجف اشرف سميت عراق  کے مختلف شہروں ميں بھي امريکا اور صيہوني لابي کي اس سازش کي مذمت ميں مظاہرے جاري ہيں –دوسري طرف تيونس الجزائر ليبيا سوڈان مراکش ، اورعلاقے کے ديگر ملکوں ميں بھي مسلمانوں نے احتجاجي مظاہرے کرکے اسلام کے خلاف امريکا ميں فلم کي ساخت کي مذمت کي اور کہا کہ يہ مسلمانوں کے خلاف ايک اور سازش ہے -   ......./169