ابنا: قندوز میں آج سہ پہرہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر بم دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں کئی خواتین سمیت 60 افراد جاںبحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے – رپورٹ کے مطابق جان بحق ہونیوالوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں جبکہ اس دھماکے میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے –
ہر چند حکومتی ذرائع اس حملے میں طالبان کو ملوث بتا رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے -
ادھر صوبۂ لغمان کے "قرغه یی " میں کل رات نیٹو فوجیوں کے ایک ٹینک کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں چار غیر ملکی فوجی زخمی ہوگئے –
طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس حملے میں 3 غیرملکی فوجی ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے –
.....
/169