10 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے کینیڈا حکومت کے ساتھ مناسب اور ٹھوس طریقے سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: پارلیمنٹ کے بعض اراکین نے آج ایران کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کینیڈا حکومت کی جانب سے ایران سے تعلقات ختم کرنے اور تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے پر ٹھوس اقدام کرے۔واضح رہے کہ کینیڈا حکومت نے ایران کی جانب سے شام کی مدد اور ایٹمی سرگرمیوں کے غیر پرامن سمت جانے کے بہانے تہران میں اپناسفارتخانہ بند کر دیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی ممالک علاقے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میں کھلے عام دہشت گردوں کو ہتھیار بھیج رہے ہیں اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی مختلف رپورٹوں کی بنیاد پر، ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کوئی انحراف نہيں دیکھا گیا ہے۔...../169