8 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیاء اور بحر الکاہل کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی تہران کا دورہ کریں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیاء اور بحر الکاہل کے ڈائریکٹرسید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی تہران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایران کے وزیر خارجہ کےساتھ کل شام کے معاملے پر کل رات گفتگوکی جس میں شام کے معاملے کو غیر فوجی طریقے سے حل کرنے پر تاکید کی ۔ شام نے کہا ہے کہ وہ کوفی عنان کی طرح اخضر ابراہیمی کے ساتھ بھی تعاون جاری رکھے گا۔
.......