7 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کےترجمان نے کہا ہے کینڈا کی جانب سے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کے جواب میں تہران کو ٹھوس قدم اٹھانا چاہیے۔

ابنا: سید حسین نقوی حسینی نے آج مھر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کے کینڈا کے جلد بازی میں کئے گئے اقدام کا ٹھوس جواب دینا چاہیے۔ نقوی حسینی نے کہا کہ شام میں ایران کے کردار کے بہانے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنا کینڈا کی انتہا پسندی اور غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے، انہوں نے کہا کہ کینڈا نے یہ اقدام تہران میں ناوابستہ تحریک کا اجلاس کرانے میں تہران کی سفارتی کامیابی کو متاثر کرنے کے لئے کیا ہے۔ یاد رہے کینڈا کی حکومت نےصیہونی حکومت کی چاپلوسی میں  جمعے کے دن تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
.....
/169