ابنا: حوزہ علمیہ قم کے نامور استاد حجت الاسلام سید جلال رضوی مهر نے انسانوں کی زندگی میں گناہ کے برے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے کہا: آلودہ مکانات میں حاضری گناہ کے بنیادی اسباب ہیں، اج کے معاشرے میں بعض مقامات اور بعض ماحول میں حاضر ہونا گناہوں کا سبب ہے ، لھذا افراد اس طرح کے مقامات میں حاضر ہونے سے پرھیز کریں ۔
انہوں نے مزید کہا : ملکوتی مقامات؛ جیسے مسجدوں، امام بارگاہوں اوردیگر مذھبی مقامات میں حاضر ہونا اور علماء کی باتیں سننا ایمان کی تقویت کا سبب ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے بعض گھرانوں کے کام کاج نہ کرنے پر بے توجہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حرام سے آغشتہ خون، حرام فکر کے پیدا ہونے کا سبب ہے اور حرام فکر حرام کام کا باعث ہے ، تمام یہ باتیں بعض والدین کے حرام لقمہ سے بے توجہی کی بناء پر ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ایت «أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لَا تَأْکُلُوا أَمْوَالَکُم بَیْنَکُم بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَن تَکُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنکُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنفُسَکُمْ ؛ ای ایمان والوں، ایک دوسروں کا مال نہ کھاو مگر یہ کہ معاملہ اور تجارت کے ذریعہ حاصل ہوا ہو، اور اپنے نفسوں کا قتل نہ کرو کیوں کہ خداوند متعال ھمیشہ تمھارے اوپر مہربان ہے » اسی معاملہ کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔
حجت الاسلام رضوی مهر نے یاد دہانی کی : گھرانے اور احباب ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اتش جھنم سے دور کرنے کی کوشش کریں ۔
حوزہ علمیہ قم کے اسکالر نے اثار گناہ کے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: گناہ زھریلے سانپ کے مانند انسانوں کی زندگی مسموم کردیتا ہے ، گناہ گار خدا کے غضب ، قران کی ناراضگی ، اھلبیت سے فاصلہ اور نماز سے دوری کا باعث ہے ۔
اپ نے اخر میں امام زمانہ کیلئے ختم قران کو روح کی طھارت کا سبب جانا اورکہا: آیت الله بهجت کہا کرتے تھے « صبح و شام کہا کرو خدایا ھمیں اپنے مضبوط قلعہ میں قرار دے اور 11 مرتبہ «قل هوالله» پڑھا کرو » ۔
.....
/169