5 ستمبر 2012 - 19:30

مجلس خبرگان يا ماہرين کي کونسل نے تہران ميں ناوابستہ تحريک کے کامياب سربراہي اجلاس کے انعقاد کو اسلامي جمہوريہ ايران کے اقتدار وعظمت کي علامت قرارديا ہے -

ابنا: مجلس خبرگان نے اپنے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر جاري کردہ بيان ميں کہا ہے  کہ تہران ميں ناوابستہ تحريک کا اجلاس انتہائي کاميابي کے ساتھ منعقد ہوا اور توقع ہے کہ ايران کي صدارت ميں ناوابستہ تحريک عالمي سطح پر مزيد متحرک اور اپنے اہداف کے حصول کے لئے منظم طريقے سے قدم آگے بڑھائے گي –مجلس خبرگان کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کي افتتاحي تقريب سے قائد انقلاب اسلامي کے خطاب ميں عالمي مسائل اور اقوام متحدہ کے ڈھانچے ميں اصلاح کے تعلق سے جو سفارشات کي گئي ہيں ان پر عمل درآمد کي کوشش  کي جاني چاہئے –مجلس خبرگان نے اپنے بيان ميں اسي طرح مسلم اقوام اور دنيا کے آزاد منش انسانوں سے کہا کہ وہ  شام کے عوام اور حکومت کے خلاف تسلط پسندانہ نظام کي سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں –بيان ميں کہا گيا ہے کہ شام بيت المقدس کي غاصب صہيوني ریاست کے مقابلے ميں سب سے آگے ہے اسي لئے اس کے خلاف سازشيں کي جارہي ہيں -

.....

/169