ابنا: نائب وزیر داخلہ علی عبداللہی نے کہا ہے کہ سرحدوں کا کنٹرول دوطرفہ کام ہے اور ایران نے افغانستان کے ساتھ سرحدوں پر امن قائم رکھنے کے لئے چوبیس سرحدی چوکیاں تعمیر کی ہیں تاکہ افغاں فوجی ان میں تعینات ہوسکیں۔ انہوں نے گذشتہ دو برسوں کے دوران ایران کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران نے گذشتہ دو برسوں میں سرحدوں پر امن قائم رکھنے کےلئے خاردار تار لگانے کے ساتھ ساتھ خندقیں بھی کھودیں جبکہ آر سی سی دیواروں کے ساتھ ساتھ الکٹرانیک ساز وسامان اور راڈار بھی استعمال کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی نو ہزار کلومیٹر سرحدوں پر فوجی تعینات ہیں اور سرحدوں پر امن قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر امن کی صورتحال کو بہتر بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔
.....
/169