3 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی ایران اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیش کے چوتھے اجلاس میں شرکت کی غرض سے افغانستان کے دارالحکومت کابل روانہ ہوگۓ ہیں۔

ابنا: وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی آج دوپہر کو ایک ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کو ساتھ لے کر کابل روانہ ہوئے ۔افغانستان میں کل ہونے والے ایران اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیش کے چوتھے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سیاسی ، سیکورٹی ، سرحدی ، توانائی ، نقل و حرکت ، ٹرانزٹ ، ثقافتی ، سائنسی ، تعلیمی ، تجارتی اور کسٹم سے متعلق موضوعات کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتصادی تنظیموں اور وزارتوں کے پچیس ماہرین اور ڈائریکٹروں پر مشتمل ایک وفد ایران اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیش کے چوتھے اجلاس کے انعقاد سے متعلق امور کے سلسلے میں کابل گيا ہوا ہے.

.....

/169