ابنا: آل سعود نے الحائر جیل میں قیدیوں کا احتجاج ختم کروانے کے لئے انہیں کھانا دینا بند کردیا ہے اور انہیں پانی بھی نہیں دیا جارہا ہے۔ سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق الحائر جیل میں قیدی بیمار قیدیوں کے مقدموں کی پیروی نہ کئےجانے اور سعودی حکام کی غفلت پر احتجاج کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ آل سعود کے کارندوں نے ایک قیدی کے سر پر ضرب لگائي جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گيا جہاں وہ اب بھی کوما میں ہے۔ سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی کارندوں نےگذشتہ تین مہینوں میں دوہزار شہریوں کو مظاہرے کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ آل سعود کے جرائم کی تحقیقات کے لئے ریڈ کراس میں درخواست دائر کی گئي ہے تاہم ابھی تک کوئي نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ادھر سعودی عرب میں عوام نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کی رہائي پر زور دیا ہے۔ عوام نے گذشتہ شب احتجاجی مظاہرہ کرکے آیت اللہ باقرالنمر کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت سعودی عوام کی سرکوبی کے لئے آل سعود کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ آل سعود نے صیہونی فوجی افسروں کو اپنا سیکورٹی مشیر بنارکھا ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہےکہ جب تک سرزمین وحی پر آل سعود کا قبضہ جاری ہے مشرق وسطی میں صیہونی حکومت بھی باقی رہے گي۔.......
169