3 ستمبر 2012 - 08:32

تیونس کے وزیر اعظم منصف المرزوقی سے ایک سیاسی رہنما نے ایک دھماکا خیز بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ جاسوسی ایجنسی "موساد" کے سیکڑوں ایجنٹ مختلف ناموں سے سرگرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار المزروقی کی 'کانگریس فار ڈیموکریسی' کے رہنما عبدالروؤف العیادی نے تیونسی روزنامے "المغرب" میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کیا۔

ابنا: مسٹر العیادی نے تیونس کے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے ملک میں اپنے دسیوں ایجنٹ پھیلا رکھے ہیں وہ مختلف ناموں سے مختلف شعبوں میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ موساد کے یہ تمام ایجنٹ تیونس میں بن علی کی حکومت کا تختہ الٹنے سے پہلے سے موجود ہیں۔ یہ ایجنٹ ٹریول ایجنسی، کیفے اور تجارتی فرموں کی آڑ میں تیونس میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متعدد اسرائیلی ایجنٹ امریکا، فرانس، برطانیہ اور تیونس میں ثقافتی ایکسچینج پروگرامات کا اہتمام کرتے ہیں۔

چیئرمین "حرکہ وفاء" کے مطابق اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ تیونس کی وزارت داخلہ میں موساد نے ایجنٹوں نے رسائی حاصل کر لی ہو۔ وزارت داخلہ میں اپنے ہمخیال ساتھیوں کے ذریعے ان ایجنٹوں نے سابقہ حکومت کے دور کی اہم دستاویزات کو ضائع کرا دیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے تیونس میں موساد کا داخلہ اس لئے یقینی بنایا ہے تاکہ وہ عرب ملکوں میں اپنے مخصوص مفادات کا بہتر طور تحفظ کر سکے۔ العیادی نے کہا کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے پرتشدد حالیہ ہنگامے اور احتجاج کے در پردہ موساد کے ہی خفیہ ہاتھ کارفرما ہوں۔
.....

/169