28 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی کی ایک چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سیکوریٹی اہلکار مارے گئے –

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق مسلح شدت پسندوں نے جنوبي وزيرستان کے علاقے سرنگ بابازيارت وادي شکئي ميں سیکورٹی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں 9 سیکوریٹی اہلکار مارے گئے جبکہ جوابی کاروائی میں 10 شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے – حملے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے –ادھر کل رات ضلع جیکب آباد کے قصبے ٹھل کے قریب ٹریک پر اس وقت دھماکہ ہوا جب کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ اس دھماکے میں 3 مسافر جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے -حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 7 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

.....

/169