ابنا: شامي فوج نے اتوار اور پير کي درميان رات حمص، حلب اور ادلب ميں دہشتگردوں کے کاروائيوں کے دوران درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور لبنان کي سرحد سے دراندازي کي ايک کوشش ناکام بنادي ہے-صوبہ ادلب کے شہر اريحا ميں شامي فوج کے دستوں نے ايک کاروائي کےدوران شہر کے بڑے حصے کو اپنے کنٹرول ميں لے ليا ہے-شامي فوج نے اريحا کے صنعتي علاقے کا محاصر کرنے کے بعد بھاري ہتھياروں سے ليس دہشتگردوں کي کئي ايک گاڑيوں کو بھي تباہ کرديا ہے-دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ شمال مغربي شام کےعلاقے معرہ نعمان ميں شامي فوج نے دہشتگردوں کو ہتھيار ڈالنے کے لئے اڑتاليس گھنٹے کي مہلت دي ہے اور بصورت ديگر انکے خلاف کاروائي اعلان کرديا ہے-معرہ نعمان کے شہريوں کي ايک بڑي تعداد نے اتوار کے روز شہر کے کئي علاقوں ميں دہشتگردوں کے خلاف فوجي آپريشن کي حمايت ميں مظاہرے کئے تھے- مظاہرين کا مطالبہ تھا کہ فوج کو دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کاروائي کرنا چاہيے-شامي فوج نے صوبہ ادلب کے شہر عندان ميں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ انکي کئي توپ بردار گاڑيوں کو بھي تباہ کرديا ہے-شامي فوج کے دستوں نے ملک کے ديگر سيکورٹي؛ اداروں کے تعاون سے صوبہ حلب کے کئي علاقوں ميں سيکورٹي زون قائم کيے ہين تاکہ دہشتگردوں کو اسلحہ اور ديگر ساز و سامان کي فراہمي روکي جاسکے اور ان علاقوں سے دہشتگردوں کے فرار اور ان کے دوبارہ ان علاقوں ميں نفوذ کا راستہ بند کرديا جائے جو ان سے خالي کرائے جاچکے ہيں-صوبہ حمص ميں بھي شامي فوج کے دستوں نے جوزہ الشياح نامي علاقے ميں دہشتگردوں کا تعاقب کرکے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے-حمص کے نواحي علاقے، بلسبيہ، اور رستين ميں شامي فوج اور مسلح افراد کے درميان ہونےو الي جھڑپوں يں بھي متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے جبکہ بھاري مقدار ميں اسحلہ و گولہ بارود بھي برآمد کيا گيا ہے-
.......
/169