25 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے مشرقي علاقوں ميں نيٹو کے ہوائي حملے ميں کم ازکم بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہيں-

ابنا: نيٹو کے ترجمان ايڈم ووجک نے کہا ہے کہ نيٹو نے پاکستان اور افغانستان کي مشترکہ سرحد کے قريب کنڑ صوبے ميں يہ حملہ کيا ہے جس ميں  تحريک طالبان پاکستان کے ليڈر ملا دادللہ بھي مارے گئے ہيں-
دوسري طرف افغانستان کے جنوبي صوبے قندھار ميں ايک بم دھماکے ميں چھ عام شہري مارے گئے ہيں-
اقوام متحدہ کي رپورٹ کے مطابق رواں عيسوي سال ميں اب تک گيارہ سو پينتاليس عام شہري افغانستان ميں مارے جاچکے ہيں –
افغانستان ميں امريکا اور نيٹو کي ايک لاکھ تيس ہزار فوج کي تعيناتي کے باوجود اس ملک ميں امن قائم نہيں ہوسکا ہے- بلکہ افغانستان ميں بدامني کے واقعات ميں روز بروز اضافہ ہي ہوتا جارہا ہے   سن دوہزار گيارہ ميں افغانستان ميں تين ہزار سے زيادہ عام شہري مارے گئے تھے.

.......

/169