23 اگست 2012 - 19:30

يورو زون کے سربراہ نے يونان سے يورپي يونين، آئي ايم ايف اور ورلڈبينک کي سفارشات پر عمل کرنے کي اپيل کي ہے-

ابنا:  يورو زون کے سربراہ جان کولريڈو يونگر نے يونان کے وزير اعظم اينتھونيو ساماراش کے ساتھ بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادي بحران نے پوري يوناني قوم اور خاص طور سے کم آمدني والے طبقات کو بري طرح متاثر کيا ہے-
انہوں کہا کہ اب وقت آگيا ہے کہ ملک کا مالدار طبقہ يونان کے قرضوں کے ايک حصے کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھالے-
يورو زون کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  يونان کے سامنے معاشي کفايت شعاري کي پاليسي پر سختي کے ساتھ کاربند رہنے کے سواء کوئي اور راستہ نہيں ہے-
انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ حکومت يونان کو قرضہ فراہم کرنے والوں کي سفارشات پر عملدرآمد کرنا چاہيے-

يونان کے وزيراعظم نے اس موقع پر کہا کہ  انکا ملک معاشي مشکلات کے حل کے لئے اپني پوري توانائياں بروئے کار لائے گا-

واضح رہے کہ يونان کو اس وقت شديد مالي بحران کا سامنا ہے  اور حکومت يونان قرضہ فراہم کرنے والوں کي شرائط کے مطابق سن دوہزار تيرہ تک ساڑھے گيارہ ارب يورو کا بجٹ خسارہ کم کرنے کي پابند ہے –

حکومت يونان کو بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے سرکاري اداروں کے  ڈيڑھ لاکھ ملازمين کي چھانٹي يا کچھ عرصے کے لئے معطل کرنا ہوگا جبکہ بہت ساري سرکاري کمپنيوں کي نجکاري کرکے انہيں نجي شعبے کے حوالے کرنا پڑے گا-

.......

/169