ابنا: پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے کوٹلی میں آج نامعلوم افراد نے ایک پولیس موبائل پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے –
پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوليس موبائل معمول کی گشت پرتھی کہ قریب جنگل میں گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پرحملہ کردیا-جس میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا -
.......
/169