20 اگست 2012 - 19:30

امریکہ کی وعدہ خلافیاں شامی باغیوں میں ناراضگي کاباعث بن گئي ہے۔

ابنا: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کےمطابق شامی حکومت کےمخالف باغی گروہوں نےاعتراف کیاہےکہ باراک اوبامہ حکومت کی جانب سے باغیوں کونوسوسیٹلائٹ فون اور دوسرےمواصلاتی الات فراہم کئےجانےکاوعدہ پورا نہيں ہوا ہے۔

ایک باغی سرغنہ عمادالدین الرشیدنےزوردےکرکہاکہ امریکیوں نےاپنےوعدےپرعمل نہيں کیاہے۔

امریکی وزارت خارجہ نےابھی حال ہی میں شام میں باغیوں کومضبوط بنانےکےلئےا یک پروگرام پرعمل درآمد شروع کیاہے تاکہ بشاراسدکےمخالف باغیوں کوٹریننگ اوراسلحے فراہم کیاجاسکے۔

پروگرام کےمطابق ٹریننگ اورہتھیارلینےکےلئےباغیوں کوترکی کےشہراستانبول جاناہوگا۔

درایں اثناشام سےملحق ترکی کےسرحدی علاقےمیں ایک فوجی گاڑی الٹ جانےکی وجہ سےاس ملک کےنوفوجی ہلاک ہوگئےہيں۔

ترکی کےسرکاری ٹی وی کےمطابق یہ واقعہ آج صبح شیرناک کےعلاقےميں رونما ہوا۔ چارزخمیوں کواسپتال روانہ کردیاگیاہے۔.....

/169