20 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان نے الزام لگایا ہے کہ اس ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے میں پاکستان کے بعض جنگجو گروپس ملوث ہیں.

ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہا ہے کہ ہندوستان ، پاکستان کو جلد ہی یہاں افواہ پھیلانے میں اسکے جنگجو گروپوں کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت فراہم کرے گا جسکی وجہ سے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے عوام ملک کے مختلف حصوں سے کوچ کررہے ہیں –

ادھر ہندوستان کے معتمد داخلہ آر کے سنگہ نے بھی الزام لگایا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں افواہوں کا بازار گرم کرنے میں پاکستان کا اہم رول رہا ہے –

پاکستان نے ہندوستانی حکام کے الزامات کو مسترد کیا ہے جبکہ ہندوستان میں مستقل ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ افواہ پھیلانے میں شدت پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کا ہاتھ ہے –

بعض ویب سائٹوں اور ایس ایم ایس کے ذریعے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں مسلمانوں پر حملوں کی افواہوں کے پھیلنے کے بعد اس ملک کی متعدد ریاستوں میں بڑے پیمانے پرلوگوں کی نقل مکانی کا آغاز ہوا –

ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ افواہ پھیلانے والے بخشے نہیں جائیں گے -.......

/169