جرمی کوربین نے، جو لیبر پارٹی کے کہنہ مشق سیاست دان ہیں، کہا کہ میں نے یوم القدس کے مظاہروں میں شرکت کی ہے تا کہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فلسطینی عوام کے حق میں اپنی حمایت کا اعلان کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ساٹھ برسوں سے صیہونی ظلم و ستم میں گرفتار ہے اور فلسطینی قوم آوارہ وطن کر دی گئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عالمی سطح پر اقوام عالم مل کر فلسطین کی حمایت کرتے ہیں تو اس کا بھر پور اثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں خاموشی اختیارکرنا اس کا حل نہیں ہے بلکہ تمام اقوام عالم کو مل کر فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کے باشندوں کو مل کر اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ اسرائيل کی حمایت نہ کریں۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ ہم فلسطین کے بارے میں عدل وانصاف کےخواہاں ہیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس منایا گيا تھا اس دن ساری دنیا میں مسلمانوں اور آزاد ضمیر انسانوں نے مظاہرے کرکے فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت کی۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے رمضان المبارک کےآخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا تھا جس سے مسئلہ فلسطین ایک بار پھر زندہ ہوگيا ہے۔ ........../110
18 اگست 2012 - 19:30
News ID: 337864
برطانوی پارلیمنٹ کے رکن جرمی کوربین نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی امنگوں کی حمایت کرنے کا دن ہے۔